امریکی صدر آج یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے ، اقوام متحدہ کے مستقبل پر ٹرمپ کا تاریک مؤقف بھی متوقع

منگل 23 ستمبر 2025 13:33

امریکی صدر  آج  یوکرینی ہم منصب  سے ملاقات  کریں  گے ، اقوام متحدہ کے ..
نیویار ک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل کے روز)اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارے (اقوام متحدہ )کے مستقبل پر ایک تاریک نقطہ نظر پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ روس کے خلاف مغرب کی بڑھتی تشویش بھی اجلاس کا اہم موضوع ہوگی۔

امریکی صدر نے حال ہی میں روسی صدر کو الاسکا مدعو کر کے مغربی پابندیوں کی پالیسی کو چیلنج کیا تھا، تاہم یوکرین تنازعے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ادھر یوکرین روس پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے مگر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا فی الحال روس پر دباؤ ڈالنے کے حق میں نہیں۔