ننکانہ صاحب، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والے اجلاس بے سود، عوام لٹ گئے

منگل 23 ستمبر 2025 13:24

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والے اجلاس بے سود،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں فوٹو سیشن تک محدود۔ گراں فروش ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیا فروخت کر کے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس روزانہ ہونے کے باوجود لوگوں کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیا ضروریہ مقررہ ریٹوں پر نہ مل سکیں ، ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی بلا ججھک فروخت ہو رہا ہے ٹماٹر، لہسن، ادرک ، پیاز، سبز مرچ سمیت دیگرسبزیاں اور پھل بھی من مانے ریٹوں پر فروخت کی جارہی ہیں جبکہ کریانہ فروش بھی دالوں کے علاوہ مصالحے بھی منہ مانگی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں شہریوں کو معیاری اور مقررکردہ قیمتوں پر دودھ اور دہی کی فراہمی کے لیے محکمہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ بھی غائب ہے، شہریوں نے وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب اور کمشنر لاہور سے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :