ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ڈرگ کورٹ لاہور نے غیرقانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے الزام میں آرڈر جاری کیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 23 ستمبر 2025 12:57

ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء ) ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس حوالے سے چونیاں میں ڈرگ کورٹ لاہور نے غیرقانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکیم شہزاد کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ان پر بغیر لائسنس ادویات کی فروخت اور ویب سائٹ و سوشل میڈیا پر غیرقانونی تشہیر کرنے کا مقدمہ درج ہے کہ وہ عوام کو غیر رجسٹرڈ ادویات بیچنے اور ان کی تشہیر میں ملوث ہیں، اس کی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی پی او کو حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔