ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی اداکاری میں انٹری، پہلا ڈرامہ آن ایئر

سامعہ کی اسکرین پر آمد کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے مختلف ردعمل سامنے آنے لگے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 23 ستمبر 2025 12:01

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی اداکاری میں انٹری، پہلا ڈرامہ آن ایئر
 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اب ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ سامعہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے ڈرامہ "دیارِ یار" میں اداکاری کرتی نظر آئیں، جہاں وہ ماہ نور حیدر کی دوست کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں میکال ذوالفقار، زاویار نعمان اعجاز اور ماہ نور حیدر مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

۔سوشل میڈیا پر سامعہ حجاب کی اسکرین پر آمد کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے لگے، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’یہ تو وہی ٹک ٹاکر ہیں‘، ایک اور صارف نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا، ’اوہ، تو یہ ڈراموں میں کام کرنا چاہتی تھیں اس لیے یہ سار اڈرامہ کیا گیا‘ جبکہ کسی صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’واہ! یہ تو اداکاری بھی بہت اچھی کر لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

‘ 
سامعہ حجاب اس سے قبل بھی خبروں میں رہی ہیں، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور اغوا کی کوشش بھی کی گئی۔ بعد ازاں یہ معاملہ منظر عام پر آیا کہ مبینہ طور پر ان کے سابق منگیتر اس کیس میں ملوث تھے۔ معاملہ عدالت سے باہر صلح پر ختم ہوا، جس پر سامعہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی غیر فعال کر دیا تھا۔