وزیراعظم شہبازشریف کل (منگل کو ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے

منگل 23 ستمبر 2025 12:37

وزیراعظم  شہبازشریف کل (منگل کو ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (منگل کو )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم دورہ نیویارک کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے علاوہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آسٹریا کے چانسلر کرسٹین سٹاکر، کویت کے ولی عہد و وزیر اعظم شیخ صباح الخالد، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو( جی ڈی آئی )کے اعلی سطح کے اجلاس میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے۔\932