منی پور : بھارتی فوج کے قافلے پر حملے میں 2اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی

مبصرین کے مطابق منی پور میں بڑھتی مزاحمتی کارروائیاں بھارتی فوج کے ایک بڑا چیلنج ہیں

منگل 23 ستمبر 2025 13:12

امپھال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں بھارتی فوج کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منی پور کے ضلع بشنو پور کے علاقے نمبول کے قریب بھارتی فوج کی33آسام رائفلز کے قافلے پر مسلح افراد نے اچانک حملہ کیا جس سے نائب صوبیدار شیام گرونگ اور رائفل مین رنجیت سنگھ کشیپ سمیت دو اہلکار ہلاک او ر متعدد ذخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی قافلہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کی طرف جا رہا تھا جب مسلح افراد نے ہائی وے پر اچانک حملہ کر دیا۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی فورسز حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔مبصرین کے مطابق منی پور میں بڑھتی مزاحمتی کارروائیاں بھارتی فوج کے ایک بڑا چیلنج ہیں اور مقامی نوجوان بڑی تعداد میں بھارتی فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔