چیئرمین تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد فیاض علی شاہ کی ہدایت پر ڈیپازٹ فی آئن لائن کا آغاز

منگل 23 ستمبر 2025 16:35

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ فیاض علی شاہ (کمشنر ہزارہ) کی ہدایت پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے ڈیپازٹ فی آئن لائن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اب انٹر امتحانات کے پرائیویٹ طلباو طالبات کے سب میشن فارم ایڈمیشن آن لائن بھیجے جا سکیں گے۔ یہاں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ فیاض علی شاہ نے عوام الناس کی تکالیف کو آسائیشوں میں تبدیل کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن پراسس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ سیکرٹری عبد الماجد، کنٹرولر امتحانات بابر ایاز اور آئی ٹی ٹیم نے عصر حاضر اور جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیپازٹ فی آئن لائن کا باقاعدہ آغاز انٹر امتحانات کے پرائیویٹ طلباو طالبات کے سب میشن فارم ایڈمیشن آن لائن کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ماضی میں ہزارہ ڈویژن کے دور افتادہ دیہات اور مختلف شہروں سے مختلف فیسیں جمع کروانے کیلئے بورڈ کے قریب واقع اکلوتے الائیڈ بنک آنے پر مجبور ہوتے تھے جن میں جوان، بزرگ اور خواتین خصوصاً آخری تواریخ میں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہوتے تھے، ان تمام مشکلات پر قابو پانے کیلئے چیئرمین تعلیمی بورڈ فیاض علی شاہ (کمشنر ہزارہ) نے عوام الناس کی تکالیف کو آسائیشوں میں تبدیل کرنے اور ان کے ڈیجیٹلائزیشن پراسس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈیپازٹ فی آئن لائن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اب شہری اپنے بینک اکائونٹ جیز اور ایزی پیسہ اکائونٹ کے ذریعہ ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ سے متعلقہ فیسیں بآسانی گھر بیٹھے ویری فیکیشن آٹو کے ساتھ جمع کر سکیں گے، اس سہولت کی وجہ سے اب طلباوطالبات اپنے موبائل فون کی مدد سے گھر بیٹھے کوئی بھی فارم بھرنے کے بعد بغیر کسی بینک کے چکر کاٹنے کے اپنے موبائل سے مقررہ فیس ڈیپازٹ آئن لائن بھی کر سکیں گے جس سے وقت، تکلیف اور پیسے کی بچت ہو گی، صرف یہی نہیں بلکہ مستقبل قریب میں بورڈ مزید تمام فارمز کو آن لائن کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :