حالیہ پاک بھارت جنگ میں امریکی صدر ٹرمپ کا کردار لائق تحسین تھا،گورنرسندھ

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:02

حالیہ پاک بھارت جنگ میں امریکی صدر ٹرمپ کا کردار لائق تحسین تھا،گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں،امریکہ کی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے، حالیہ پاک بھارت جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار لائق تحسین تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں یو ایس چارج ڈی افیئرز ایڈ انٹیرمنتالی اے بیکر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امریکہ کے قونصل جنرل چارلس گوڈمین سمیت و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت میں اضافہ اور دیگر اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نینتالی اے بیکر کو گورنر اینیشیٹیوز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

نتالی اے بیکر نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیوز قابل تعریف اقدامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطہ میں پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔نتالی اے بیکرنے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔ گورنر سندھ نی نتالی اے بیکر کو گلدستہ پیش کیا۔ بعدازں گورنر سندھ نینتالی اے بیکر کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی دفتر کا دورہ بھی کروایا۔ اس موقع پرنتالی اے بیکر نے قائداعظم کے زیرِ استعمال اشیاء ، ان کے خاندان کی نایاب تصاویر اور دیگر تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی ورثے کو دیکھ کر خوشگوار حیرت اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔