خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے کوہاٹ کے سرکاری سکول میں آگاہی سیمینار، طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل 23 ستمبر 2025 17:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) کوہاٹ کے سرکاری ہائی سکول نمبر 2 میں منگل کے روز خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹرز کی جانب سے عطائیت کے خاتمے کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

تر جمان خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق سیمینار میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انسپکٹرز کی جانب سے عطائیت کے ناسور اور کمیشن کی جانب سے عطائیت کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی جبکہ طلبا نے کمیشن کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ عطائیت کی روک تھام میں مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے وہ عطائیوں سے کبھی علاج نہیں کروائیں گے اور ہر طبی مرکز میں جاتے ہی سروس پرووائڈر سے اس کی کوالیفکیشن کا ضرور پوچھیں گے۔

متعلقہ عنوان :