ایچ پی وی ویکسین لگوانا ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، ڈپٹی کمشنر ننکانہ

منگل 23 ستمبر 2025 17:56

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر را نے کہا ہے کہ ایچ پی وی ویکسین لگوانا ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے محکمہ سکولز ایجو کیشن کے افسران سکولوں میں اساتذہ اور والدین کے ساتھ آگاہی سیشن کریں اور ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ایجوکیشن افسران سکولوں میں باقاعدگی سے وزٹ کرکے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے میں مکمل معاونت کریں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع ننکانہ صاحب میں لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچا کیلئے ایچ پی وی ویکسین قومی مہم بھر پور انداز سے جاری ہے محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور ٹیمیں قومی فریضہ کی انجام دہی کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں سکولز اور کمیونٹی میں جا کر لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچا کی ویکسین لگا رہی ہیں اس کے علاوہ محکمہ صحت اور سکول کے افسران والدین کے ساتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کرکے والدین کو ایچ پی وی ویکسین کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی بھی دے رہے ہیں کیونکہ" بیٹی صحت مند سے صحت مند گھرانہ" کا حصول ممکن ہے اس لئے والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاو کی ایچ پی وی ویکسین لازمی لگوائیں۔