سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

منگل 23 ستمبر 2025 23:18

سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان لداخ میں اپنی نئی ایکشن ڈرامہ فلم بیٹل آف گالوان کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا پہلا شیڈول لداخ میں مکمل کیا گیا جو 45دنوں پر محیط تھا، اس دوران سلمان خان تقریبا 15دن سیٹ پر موجود رہے جہاں منفی درجہ حرارت، کم آکسیجن اور دشوار گزار حالات میں ایکشن مناظر فلمائے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران انہیں معمولی چوٹیں آئیں، وہ مختصر وقفہ لے کر ممبئی میں اگلے مرحلے کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ممبئی میں فلم کا دوسرا شیڈول شروع ہوگا، اس حصے میں ایکشن کے ساتھ ساتھ فلم کے جذباتی مناظر بھی شامل ہوں گے جو کہانی کو مزید گہرائی فراہم کریں گے۔فلم بیٹل آف گالوان 2020 میں چین اور بھارت کے درمیان وادی گالوان میں ہونیوالے تصادم پر مبنی ہے، فلم میں سلمان خان کیساتھ چترانگدا سنگھ اور ابھیلاش چوہدری بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم آئندہ برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔