Live Updates

ملک بھر میں مہنگائی،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

منگل 23 ستمبر 2025 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے باوجود تین اہم سبزیوں کے نرخ بڑھ گئے ہیں، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پیاز کی سرکاری قیمت 77 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹماٹر 200 روپے، لہسن 500 روپے، ادرک 640 روپے اور سبز مرچ 200 روپے فی کلو دستیاب ہے۔دیگر سبزیوں میں ٹینڈے 400 روپے، آلو 120 روپے، کریلا 250 روپے اور پالک 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، جن میں سیب 400 روپے، آڑو 420 روپے، انگور 380 روپے، مسمی 280 روپے اور جاپانی پھل 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے جس کے باعث عام شہری کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :