e کوئٹہ: سنیل کمار پر دوہری ذمہ داری رکھنے کا الزام

منگل 23 ستمبر 2025 19:15

#کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) ایڈووکیٹ راج کمار جھگوانی اور ڈاکٹر رمیش لال نے الزام لگایا ہے کہسنیل کمار بیک وقت محکمہ تعلیم میں ٹیچر اور ہندو پنچائیت کوئٹہ کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں جو کہ قانون کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنیل کمار ڈھاڈر میں تعینات ہیں لیکن ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے اور گھر بیٹھے تنخواہ لیتے ہیں۔ مطالبہ کیا گیا کہ حکومت بلوچستان اور وزیر تعلیم فوری نوٹس لے کر ایک عہدے کا انتخاب کرنے کا حکم دیں۔