لاڑکانہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی ،3ملزمان گرفتار

منگل 23 ستمبر 2025 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) لاٹکانہ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرکے چرس برآمد کرلے مقدمات درج کر لئے ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ سب انسپکٹر صدر الدین گوپانگ نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر ٹانوری شاخ پل سے کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم امداد علی بروہی کو گرفتار کر کے 1050 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر نعیم اختر ابڑو نے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر نصیرآباد بائی پاس نزد فوڈ گدام پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم صابر حسین پھلپوٹو کو گرفتار کر کے 615 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تیسری کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر نصیرآباد ،وارہ روڈ نزد لغاری واہ پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم مظفر علی پتوجو کو گرفتار کر کے 650 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :