ڈی ایس ریلوے انعام اللہ سے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز کی وفد کے ہمراہ ملاقات

منگل 23 ستمبر 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ سے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ریلوے اور واسا کے مابین سیوریج اور صاف پانی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر طے پایا کہ ریلوے کالونیوں میں ڈائریکٹ بلنگ، سیوریج اور صاف پانی کا نظام واسا کے سپرد کیا جائے گا۔

اس مقصد کیلئے دونوں اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ریلوے کی جانب سے کمیٹی میں ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر ندیم اقبال خٹک (کنوینر)، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر محمد انجم، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر محمد ناصر، ڈویژنل اکانٹس آفیسر محمد علیم جبکہ واسا کی جانب سے ایکسین آپریشن نعیم زاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو نعیم بخش، ایس ڈی او مغلپورہ ڈویژن عثمان حیدر کے علاوہ سب انجینئر عرفان سعید کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر چیئرمین یو سی 118فیاض ورک اور وائس چیئرمین یوسی 118ریاض کمبوہ بھی موجود تھے۔ افسران کے درمیان موثر رابطے کیلئے واٹس ایپ گروپ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔کمیٹی سیوریج اور واٹر سسٹم کی واسا کو حوالگی سے قبل ٹی او آر زمرتب کرے گی اور ریلوے گھروں و سیوریج لائن کا مکمل سروے مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ آئندہ منگل کو ڈی ایس ریلوے کو پیش کرے گی۔ڈی ایس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سیوریج اور واٹر سسٹم کی واسا کو حوالگی سے ریلوے کالونیوں کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونیوں کے رہائشیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :