پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ ، یورپی ممالک اور برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیا جانا فلسطینیوں کی فتح ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

منگل 23 ستمبر 2025 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے میں کہا ہے کہ برطانیہ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس، بلجیم، اسپین اور مناکو نے بھی فلسطین کو تسلیم کرلیا ہے فلسطینی اتھارٹی نے فرانسیسی صدرمیکرون کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور جرات مندانہ قرار دیا ہے دیگر ممالک بھی ایسا ہی تاریخی قدم اٹھائیں، جو دو ریاستی حل کے نفاذ کی کوششوں کو موثر طور پرآگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو فرانس کے صدر میکرون نے اقوام متحدہ میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کااعلان کرتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ کو نا قابلِ جواز قرار دے دیا ہے فرانسیسی صدر کا یہ کہنا کہ وہ مزید انتظار نہیں کر سکتے اور اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی حملے مکمل طور پر ختم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ اور یورپی ممالک اور برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیا جانا فلسطینیوں کی فتح ہے یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ میں فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے واضح مؤقف اختیار کیا گیا ہے ساری دنیا اس وقت فلسطین کے ساتھ اور اسرائیل کے خلاف کھڑی ہے یہ اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکہ کی شرمناک شکست کے مترادف ہے ساری دنیا فلسطین میں جاری اسرائیلی درندگی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے 193 ممالک میں سے 151 ممالک فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر چکے ہیں یورپ اور برطانیہ اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا لیں تو اسرائیل اور امریکہ پر فوری دباو بڑھ سکتا ہے وہ تمام مسلمان ممالک جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں سب سے پہلے وہ اپنے سفیروں کو واپس بلا کر اسرائیل کے سفیروں کو اپنے اپنے ممالک سے بے دخل کر دیں تو اسرائیلی بربریت ختم ہو سکتی ہے۔