ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)انجینئر نجم کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس

بدھ 24 ستمبر 2025 03:40

ق*پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)انجینئر نجم کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ڈی،سی کمپلیکس ہال میں منعقد ہوا،اجلاس میں تمام سب ڈویڑنز کے اسسٹنٹ کمشنران،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر فیض اللہ خان کاکڑ،ڈی،او،ای(فیمیل)ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر اور دیگر متعلقہ این،جی،اوز کے آفسران نے شرکت کی،اجلاس میں تمام ڈی،ڈی،اوز نے رپورٹ پیش کیں،اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر نجم کبزئی نے کہا کہ تعلیم سے وابسطہ اقوام ہی دنیا پر حکمرانی کرتے ہیں جبکہ معیاری تعلیم کو فروغ دیکر ہم بحیثیت قوم ملک و ملت کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درس و تدریس کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں،تاہم ضلع بھر کے اسکولوں میں عوضی اساتذہ رکھنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،اگر اس ضمن میں کسی ٹیچر نے اپنی جگہ کوئی عوضی رکھا تو اس متعلقہ ٹیچر کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا،نجم کبزئی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنران روزانہ کی بنیادوں پر اپنے متعلقہ تحصیلوں میں واقع اسکولوں کا دورہ کیا کریں،تاکہ مستقل غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی ہو سکے،اور ان غیر سنجیدہ اساتذہ کو بھی حتمی طور پر نوکری سے برخاست کیا سکے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انجینئر نجم کبزئی نے مزید کہا کہ جن غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام اسکولز ہیں،یا ان اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا افغان شہری ہیں،تو حکومتی فیصلے کے مطابق ان اسکولوں کو سیل کیا جائے گا اور اساتذہ و طلبا کو ڈی،پورٹ کیا جائے گا،اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں کی آدائیگی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت اور فیصلے کیے گئی

متعلقہ عنوان :