Live Updates

یورپی یونین اور نیٹو اینٹی رشیا یوکرین منصوبے میں الجھ چکے ،انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے،روس

بدھ 24 ستمبر 2025 11:22

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) روس نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو ایک "اینٹی روس یوکرین "منصوبے میں بری طرح الجھ چکے ہیں اور اب انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔یہ بات اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے سلامتی کونسل کے یوکرین بارے اجلاس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات اب سب پر واضح ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو ایسی صورتِ حال میں پھنس چکے ہیں جو انہوں نے خود پیدا کی، وہ جھوٹ کے جال میں الجھ گئے ہیں اور اب انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ اس سے کیسے نکلیں۔

واضح رہے کہ روسی سفیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین جنگ میں مغربی ممالک کی حمایت بالخصوص ہتھیاروں کی فراہمی اور مالی امداد پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے جبکہ یورپی عوام کے اندر بھی مہنگائی، توانائی کے بحران اور جنگ کے طویل ہونے پر تحفظات بڑھ رہے ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات