اوکاڑہ: واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں واپڈا کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 24 ستمبر 2025 11:49

اوکاڑہ: واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
 اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء)پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قصبہ سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، میڈیا رپورٹس کےمطابق  واپڈا اہلکار ظفراقبال نامی شخص سے بجلی کا بل لینے آئے اور میٹر اتارنا شروع کردیا۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ انور بی بی نے واپڈا اہلکاروں کو میٹر اتارنے سے روکا تو انہوں نے خاتون پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں خاتون دم توڑ گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا  اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہرکی مدعیت میں واپڈاکے 5 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا  پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کیا، بل درست کرانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا۔ خاتون بجلی کا بل درست کروانے آئی تھی، جس نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی اور پہلے معمر خاتون سے اس کی چھڑی چھین کر باہر پھینکی اور پھر زمین پر گری خاتون کو بھی گھسیٹ کرگیٹ سے باہر پھینک دیا، جس سے وہ زخمی ہوگئی تھی۔