
ہتھیاروں کی بجائے غریب ممالک کو قرضوں میں سہولت دیں، برازیلی صدر
یو این
بدھ 24 ستمبر 2025
03:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھوک اور غربت کے خلاف جنگ ہی وہ واحد معرکہ ہے جس میں سبھی فتح یاب ہو سکتے ہیں۔
اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر عام مباحثے میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے مندوبین کو بتایا کہ رواں سال اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) نے برازیل کو بھوک کے عالمی نقشے سے ہٹا دیا ہے جو ملک کے لیے بڑی کامیابی ہے لیکن دنیا بھر میں 2.3 ارب لوگ اب بھی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنا ہوں گی تاکہ ہتھیاروں پر اخراجات کم کرنے، ترقیاتی امداد بڑھانے، غریب ترین ممالک کو قرضوں میں سہولت فراہم کرنے اور کم از کم ایک عالمی ٹیکس کے نفاذ پر توجہ مرکوز کی جا سکے تاکہ امیر ترین افراد محنت کشوں سے زیادہ محصول ادا کریں۔
(جاری ہے)
انٹرنیٹ کو باضابطہ بنانے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کو مؤثر طریقے سے باضابطہ بنانا ہو گا۔
اس کا مطلب آزادی اظہار پر پابندی نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جو چیز حقیقی دنیا میں غیر قانونی ہے وہ ورچوئل دنیا میں بھی غیر قانونی سمجھی جائے۔برازیل کے صدر نے کہا کہ انٹرنیٹ کو باضابطہ بنانے کی مخالفت عموماً انسانی سمگلنگ اور بچوں سے ہونے والے جنسی استحصال جیسے جرائم کو چھپانے کے لیے کی جاتی ہے اور برازیل کی پارلیمنٹ نے اس مسئلے پر فوری قانون سازی کر کے درست قدم اٹھایا ہے۔
خودمختاری کے دفاع کا عزم
صدر نے کہا کہ برازیل اپنی جمہوریت اور خودمختاری پر سودے بازی نہیں کرے گا۔ ملک کی 525 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سابق سربراہِ مملکت کو جمہوریت پر حملے کے جرم میں سزا دی گئی۔ اسے عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا حق دیا گیا جو کسی آمریت میں ممکن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آمریت کے خواہشمندوں اور ان کے حامیوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ برازیل کی جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
لولا ڈا سلوا نے کہا کہ برازیل نے ماضی میں بھی اپنی عدلیہ اور معیشت کو ہدف بنانے والی یکطرفہ کارروائیوں کا دفاع کیا ہے اور کرتا رہے گا۔
لاطینی امریکہ اور غرب الہند کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وینزویلا میں بات چیت کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ ہیٹی کو تشدد سے پاک مستقبل کا حق حاصل ہے اور کیوبا کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دینا ناقابل قبول ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ہتھیاروں کی بجائے غریب ممالک کو قرضوں میں سہولت دیں، برازیلی صدر
-
دنیا سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے بڑی ہے، اردوان
-
اقوام متحدہ اپنی صلاحتیں بروئے کار لانے میں ناکام، صدر ٹرمپ کا الزام
-
اسرائیل غزہ پر کنٹرول اور فلسطینی علاقوں میں یہودی اکثریت کا خواہاں، کمیشن
-
فلسطینی ریاست کو ماننا استبداد کے مقابلے میں جائز حق کی فتح، امیر قطر
-
غزہ کا بحران اسرائیل فلسطین تنازعہ کا تاریک ترین باب، یو این چیف
-
بھارت اور نیٹوممالک روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ کو طول دے رہے ہیں
-
پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کھوکھلے الفاظ سے جنگیں نہیں رکواسکتی
-
گندم کے انتہائی تشویش ناک بحران کیلئے تیار ہو جائیں
-
پیپلزپارٹی جب سیلاب متاثرین کی بات کرتی ہے تو ن لیگی دوست اسے تنقید سمجھتے ہیں
-
حکومت کا بیرون ملک سے گندم کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے کا عندیہ
-
اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کا محافظ اور انسانی حقوق کا مشعل راہ، گوتیرش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.