
عالمی عدالت انصاف غزہ پر جنوبی افریقہ کے مقدمہ کا فیصلہ کرے، رامافوسا
یو این
بدھ 24 ستمبر 2025
06:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف اور عالمگیر امن کے حصول کی خاطر دنیا میں ہر جگہ مسلح تنازعات کا خاتمہ ہونا ضروری ہے جس کے لیے عالمی برادری کو فیصلہ کن اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں اس مقصد کا حصول ممکن ہے۔
لیکن اس وقت یکطرفہ عسکری کارروائیوں کے ذریعے اقوام متحدہ کی اہمیت کو جان بوجھ کر کمزور کیا جا رہا ہے۔ جمہوریہ کانگو، سوڈان اور دیگر جگہوں پر جاری جنگیں اس کی نمایاں مثال ہیں۔انہوں نے کہا، رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو یقینی بنائیں اور اس کا تحفظ کریں۔
(جاری ہے)
عالمی برادری میں اس بات پر اتفاق رائے بڑھ رہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
جنوبی افریقہ بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ دے کہ غزہ میں واقعی نسل کشی ہو رہی ہے اور اسے فوراً بند ہونا چاہیے۔"رکن ممالک کو اس بات کا اعادہ کرنا ہوگا کہ آزادی ناقابل تقسیم ہے، اور ایک شخص کے حقوق کی نفی سبھی کی آزادی کو کمزور کرتی ہے۔
ترقی اور افریقہ
راما فوسا کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی گروپ آف 20 کی صدارت براعظم افریقہ سے اس فورم کی پہلی سربراہی ہے جہاں ان ممالک کی کانفرنس میں قدرتی آفات کے خلاف مزاحمت، کم آمدنی والے ممالک کو پائیدار قرض کی فراہمی، ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کے لیے مالی معاونت اور جامع وپائیدار ترقی کے لیے اہم معدنیات سے کام لینے پر بات چیت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ افریقہ لازوال عروج کی جانب گامزن ہے لیکن مالی وسائل کی کمی کے باعث اسے پائیدار ترقی کے کئی اہداف کو حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی ترقی پذیر ممالک صحت یا تعلیم کے بجائے قرض کی ادائیگیوں پر زیادہ خرچ کرتے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے صدر نے ترقی کے لیے داخلی وسائل سے کام لینے کی غرض سے تجارت کو اہم ترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسے کئی ممالک کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کیوبا کے خلاف اقتصادی پابندیاں جلد از جلد ختم کی جانا چاہئیں۔
مزید اہم خبریں
-
رکن ممالک کو دنیا پر اقوام متحدہ کی اہمیت ثابت کرنا ہوگی، بیئربوک
-
دوران حمل پیراسیٹامول اور آٹزم میں تعلق کے شواہد ناکافی، ڈبلیو ایچ او
-
عالمی عدالت انصاف غزہ پر جنوبی افریقہ کے مقدمہ کا فیصلہ کرے، رامافوسا
-
ہتھیاروں کی بجائے غریب ممالک کو قرضوں میں سہولت دیں، برازیلی صدر
-
دنیا سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے بڑی ہے، اردوان
-
اقوام متحدہ اپنی صلاحتیں بروئے کار لانے میں ناکام، صدر ٹرمپ کا الزام
-
اسرائیل غزہ پر کنٹرول اور فلسطینی علاقوں میں یہودی اکثریت کا خواہاں، کمیشن
-
فلسطینی ریاست کو ماننا استبداد کے مقابلے میں جائز حق کی فتح، امیر قطر
-
غزہ کا بحران اسرائیل فلسطین تنازعہ کا تاریک ترین باب، یو این چیف
-
بھارت اور نیٹوممالک روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ کو طول دے رہے ہیں
-
پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کھوکھلے الفاظ سے جنگیں نہیں رکواسکتی
-
گندم کے انتہائی تشویش ناک بحران کیلئے تیار ہو جائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.