
یانگو کے ساتھ محفوظ سفر اور زیادہ آمدنی
پارٹنر ڈرائیوربننے کے 6 اہم فوائد
بدھ 24 ستمبر 2025 11:15

ذیل میں درج یہ 6 وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یانگو پر بطور پارٹنر ڈرائیور شامل ہونا آپ کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند فیصلوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔
۱۔ کسی کے ماتحت نہیں بلکہ خود اپنے باس بنیں۔
(جاری ہے)
یانگو کے ساتھ ڈرائیونگ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہاں آپ کا وقت اور اصول آپ کے اپنے ہیں۔ چاہے آپ فل ٹائم کام کریں، پارٹ ٹائم یا صرف کچھ خاص اوقات میں، یانگو آپ کو مکمل لچک فراہم کرتا ہے۔ آپ اپنے خاندان کے قریب رہ کر یا مخصوص علاقے میں رہتے ہوئے بھی باوقار روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چاہے آپ کے پاس اپنی گاڑی ہو یا نہ ہو، اگر آپ ڈرائیونگ جانتے ہیں تو یانگو آپ کو ایسا پلیٹ فارم دیتا ہے جہاں آپ ہر ماہ چھ ہندسوں (لاکھ سے زیادہ) کی کمائی کر سکتے ہیں۔
۲۔ اسمارٹ ڈرائیونگ، زیادہ کمائی۔
آپ جتنی اسمارٹ گاڑی چلاتے ہیں، اتنا ہی آپ زیادہ پیسہ کماتے ہیں اور یہ بہت آسان ہے۔ پِک ٹائم بونسز اور گارنٹیز سے لے کر سمارٹ روٹ آپٹیمائزیشن تک، یانگو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی محنت بہترین کمائی میں بدل جائے۔ اپنی گاڑی کے ساتھ کل وقتی ڈرائیونگ کرتے ہوئے، پارٹنر ڈرائیور ایک ماہ میں درج ذیل کمائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں:
کار سے: دو لاکھ سے دو لاکھ پچیانوے ہزار (Rs.200,000-295,000)
ٹک ٹک سے : ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے ایک لاکھ ستانوے ہزار (Rs.166,000-197,000)
موٹر سائیکل سے : ایک لاکھ گیارہ ہزار سے ایک لاکھ ستائیس ہزار (Rs.111,000-127,000)
۳۔ خوابوں کو حقیقت میں بدلیں۔
یانگو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس کے پارٹنر ڈرائیورز اس کے آپریشنز کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اسی لیے ان کی محنت کا اعتراف اور شکریہ ادا کرنے کے لیے، یانگو نہ صرف ڈرائیورز کو سڑک پر سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی زندگیوں میں آسانیاں بھی پیدا کرتا ہے۔YangoCares اور Drivers' Dreamsجیسے اقدامات کے ذریعے پارٹنر ڈرائیورز کو اپنے ذاتی سنگ میل حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چاہے یہ گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کی جدوجہد ہو یا زندگی بھر کی خواہش جیسے اپنے گھر والوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا، یانگو ڈرائیورز کے ہر خواب کو اہمیت دیتا ہے اور اسے حقیقت بنانے میں مدد کرتا ہے۔
۴۔ ــ’’میرا گھر‘‘کے ساتھ پیٹرول پر بچت کریں۔
روزانہ کا سفر؟ اسے اپنے لیے استعمال میں لائیںاور پیسہ کمائیں۔ یانگو کے مائی ہوم اور مائی ڈیسٹنیشن فیچر کے ساتھ، دفتر جانے والے دن میں دو بار اپنے راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں، راستے میں مسافروں کو اٹھا سکتے ہیں، اور اپنے پٹرول کے اخراجات پورے کر سکتے ہیں۔ اس طرح اپنی روزمرہ کی ڈرائیو کو ضمنی آمدنی میں تبدیل کریں۔
۵۔ حفاظت جس پر آپ بھروسہ کر سکتے ہیں۔
یانگو کے لیے ذہنی سکون اور معیاری سفر سب سے اہم ہیں۔ ہر سواری کو ایپ میں موجود جدید حفاظتی ٹولز جیسے SOS بٹن، ریئل ٹائم ٹریکنگ اور تصدیق شدہ مسافر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ دوسری جانب، یانگو ڈرائیورز کو شمولیت سے پہلے سخت اسکریننگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ایک قابلِ اعتماد اور پیشہ ورانہ کمیونٹی کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ، یانگو کی ایک مستعد حفاظتی ٹیم ہمہ وقت مدد کے لیے موجود رہتی ہے جو ڈرائیورز اور مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
۶۔ ترقی، پہچان، اور انعاماتْ
یانگو میں پارٹنرز کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ ڈرائیورز کو ان کے تعاون کے اعتراف میں باقاعدہ ترغیبات، انعامات اور نمایاں پہچان دی جاتی ہے۔ کل وقتی ڈرائیور اپنی کل ماہانہ آمدنی پر تقریباً 30 فیصد تک بونس حاصل کر سکتے ہیں، جو انہیں مزید محنت اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ مزید یہ کہ یانگو کے پارٹنر ڈرائیورز صرف مسافروں کی سواری تک محدود نہیں رہتے بلکہ وہ اپنے پورٹ فولیو اور آمدنی کو ڈیلیوری اور دیگر خدمات میں توسیع دے کر زیادہ متنوع بنا سکتے ہیں۔ یانگو کے ساتھ یہ سفر صرف ڈرائیونگ پر ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک کامیاب اور روشن مستقبل کی شروعات ہے۔
مزید براں، یانگو اپنے ہیروز اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈرائیورز کے لیے باقاعدہ تقریبات اور مقابلوں کا انعقاد بھی کرتا ہے۔ ان ایونٹس میں پارٹنر ڈرائیورز کو نہ صرف عزت و احترام دیا جاتا ہے بلکہ وہ عمرہ کے مبارک سفر، موٹر سائیکل اور دیگر شاندار تحائف جیتنے کا بھی موقع حاصل کرتے ہیں۔
یانگو میں آپ صرف مسافروں کو نہیں چلا رہے بلکہ آپ اپنی کامیابی کی کہانی بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ کی مسلم قیادت سے ملاقات، میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں
-
ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر ایسکیلیٹر اچانک بند، تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام چھوڑدیا
-
یوکرین روس سے ہارے ہوئے علاقے دوبارہ حاصل کر سکتا ہے، ٹرمپ
-
سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید گرفتار‘ بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
اوکاڑہ: واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
-
یانگو کے ساتھ محفوظ سفر اور زیادہ آمدنی
-
پاکستان کا حالیہ سیلاب کے ملکی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ
-
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کا آغاز
-
وزیراعظم اور صدر ورلڈ بینک کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
-
رکن ممالک کو دنیا پر اقوام متحدہ کی اہمیت ثابت کرنا ہوگی، بیئربوک
-
دوران حمل پیراسیٹامول اور آٹزم میں تعلق کے شواہد ناکافی، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.