Live Updates

این ڈی ایم اے کی نگرانی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری،اب تک 7,348 ٹن امدادی سامان تقسیم

بدھ 24 ستمبر 2025 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) این ڈی ایم اے کی زیر نگرانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تمام متعلقہ اداروں بشمول فلاحی اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک مجموعی طور پر 7ہزار 348ٹن امدادی سامان تقسیم کیا جا چکا ہے۔این ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے نے پرائیویٹ سیکٹر اور صنعتی اداروں کو متحرک کرتے ہوئے تقرییاً3ہزار ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا ،ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلاحی ادارے متاثرین کی امداد کے لیےاقدامات کر رہے ہیں ۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے ضرروت کے مطابق تمام فلاحی اداروں کے لیے علاقوں کا تعین کیا جارہا ہے ۔سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومتی اور فلاحی ادارے مشترکہ طور پر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کے بر وقت انخلا میں بھی حکومتی اداروں کے ساتھ فلاحی ادارے بھی پیش پیش رہے ۔این ڈی ایم اے تمام قومی اور بین الاقوامی فلاحی اداروں کو متاثرہ علاقوں میں ضروری اقدامات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہا ہے ۔

الخدمت فاؤنڈیشن، منہاج فاؤنڈیشن اور سیلانی ٹرسٹ متاثرین کو بنیاد ی ضروریات کی فراہمی میں اہم کر دار ادا کر رہی ہیں ۔فلاحی اداروں کی جانب سے این ڈی ایم اے کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق میڈیکل کیمپس اورموبائل ہیلتھ یونٹس بھی قائم کئے گئے ہیں ۔فلاحی اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایمبولینس، خیمے، حفظان صحت کی کٹس اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئیں ۔

جے ڈی سی،فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن،ایچ ایچ آر ڈی اور کے ایس ریلیف بھی متاثرین کی امداد میں پیش پیش ہیں ۔این ڈی ایم اے فلاحی اداروں کی معاونت سے متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے ۔اسلامک ریلیف پاکستان،قطر چیرٹی، مسلم ایڈ، ڈبلیو ایچ ایچ اور مسلم ہینڈ بھی متاثرین کو امداد کی فراہمی یقینی بنانے میں مصروف ہیں ۔

این ڈی ایم اے فلاحی اداروں کومتحرک کرتے ہوئے متاثرین میں کھانا، خیمے، گرم کپڑے اور پینے کا صاف فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ہیومن اپیل، ہینڈز،ایکشن فار ہیومینٹی،ایس ڈی ایف، یوتھ سوشل ایمبیسیڈر، آئی او ایم، ڈبلیو ایچ او اورایس آر ایس پی بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ڈبلیو ایف پی اور ایف اے او،آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی داد رسی کے لیے اقدامات میں مصروف ہیں۔این ڈی ایم اے کی زیر نگرانی متعدد فلاحی اداروں کی معاونت سے متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات