سنگاپورین انفلوئنسر کو دکان سے چوری کرنے پر کرفیو اور الیکٹرانک ٹیگ لگادیا گیا

بدھ 24 ستمبر 2025 15:12

سنگاپورین انفلوئنسر کو دکان سے چوری کرنے پر کرفیو اور الیکٹرانک ٹیگ ..
سنگاپور سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)سنگاپور کی ایک عدالت نے 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر جینی یاماوگوچی کو دکان سے اشیا چوری کرنے پر تین ماہ تک ڈے رپورٹنگ آرڈرکی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینی یاماوگوچی کو سنائی گئی ڈے رپورٹنگ آرڈر کی سزا کے تحت انفلوئنسر کو ہر روز ایک سپروِژن سینٹر میں رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک گھر میں رہنا ہوگا۔

اس دوران اِنفلوئنسر کے پاوں میں الیکٹرانک ٹیگ بھی باندھا جائے گا تاکہ اِن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔یہ سزا یاماوگوچی کو قید یا جرمانے سے بچانے کے لیے دی گئی ہے، اس سزا میں انفلوئنسر کی کونسلنگ اور بحالی پروگرام بھی شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے یاماوگوچی کو یہ سزا تفتیش میں تعاون کرنے اور پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے پر دی ہے۔