چکری پولیس کی بڑی کارروائی، گھر میں چوری و نقب زنی کرنے والے دو ملزمان گرفتار، لاکھوں کی رقم برآمد

بدھ 24 ستمبر 2025 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے دو لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جدید اور روایتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :