Live Updates

تحریک انصاف 29 ستمبر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے

بدھ 24 ستمبر 2025 22:21

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و ڈسٹرکٹ کونسلرمحمد بشیر گورسی ایڈووکیٹ نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف 29 ستمبر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے یہ مطالبات عوامی ہیں موجودہ حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے آزاد کشمیر کے عوام کوان سے جان چھڑانی ہوگی ہمارے مرکزی صدر عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں عوامی ایکشن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا یہ مطالبات لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہیں عوام کے دلوں کی آواز ہے ہماری پارٹی عوامی حقوق کے لیے کھڑی ہے ہمارے قائد عمران خان اسی جہدوجہد کی وجہ سے پابند سلاسل ہیں عوام اس پر امن تحریک کا حصہ بنیں، اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل کھوئی رٹہ افتخار اعظم راجہ، کونسلر سٹی کھوئی مرزا جمیل جرال، عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران ظفر اقبال غازی، عابد حسین راجوروی، چیئرمین یونین کونسل ندی سوہانہ احمد اسلم چوہدری اور کارکنان تحریک انصاف کھوئی اور عوامی ایکشن کمیٹی کھوئی رٹہ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات