برطانیہ کی’ون ان، ون آؤٹ اسکیم‘ کو زبردست دھچکا، ابتک صرف 3 افراد ملک بدر ہوئے

بدھ 24 ستمبر 2025 21:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء)برطانوی حکومت کی طرف سے ون ان، ون آؤٹ اسکیم کے تحت رواں سال چینل عبور کرنے والے غیر قانونی مہاجرین کی تعداد 32 سو سے تجاوز کرنے کے باوجود حکومت اب تک صرف 3 افراد کو واپس کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف برطانوی ہوم آفس کو ہائی کورٹ کے ایک فیصلے جس میں ایک آریٹیرین شخص کو ون ان، ون آ?ٹ اسکیم کے تحت فرانس ملک بدری سے روکا گیا تھا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے سے لیبر حکومت کی ون ان، ون آ?ٹ اسکیم کو ایک زبردست دھچکا لگا ہے، معاہدے کے تحت اب تک صرف 3 افراد کو واپس کیا جاسکا ہے جبکہ رواں سال 32 ہزار سے زائد لوگ برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں۔صرف جمعہ کے روز 11سو کے قریب مہاجرین نے فرانس سے برطانیہ کے لیے سفر کیا، واپسی کی شرح پر تنقید کرتے ہوئے شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے اسے قابل رحم قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :