Live Updates

ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون جاری

بدھ 24 ستمبر 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون مزید سخت کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر نگرانی جاری پرائس کنٹرول مہم کے تحت شہر کی تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بینگن کی قیمت میں10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

پیاز2 روپے اور لہسن5 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔آلو،ٹماٹر،گوبھی اور کھیرا سمیت16 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔سیب، کیلا، آم، آڑو اور انگور سمیت8 پھلوں کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا۔شہر میں روٹی14 روپے،چینی175 روپے فی کلو جبکہ10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور20 کلو کا تھیلا1810 روپے میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے واضح کیا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔سبزی و پھل منڈی میں بولی کے عمل کی سخت نگرانی جاری ہے۔شہریوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ عوام اپنی شکایات ڈپٹی کمشنر لاہور کے سوشل میڈیا پیجز پر یا کنٹرول روم نمبر 0307-0002345 پر درج کروا سکتے ہیں۔عوامی شکایات کا فوری نوٹس لے کر موقع پر ازالہ کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شہر میں کسی کو من مانی قیمتیں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہمارا اولین مشن ہے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات