نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفدکی چیف انسٹرکٹر میجر جنرل نعیم اختر کی قیادت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

بدھ 24 ستمبر 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU)، اسلام آباد کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے 120 سے زائد شرکاء کے ایک وفد نےچیف انسٹرکٹر میجر جنرل نعیم اختر کی قیادت میں بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں فیکلٹی ممبران، پاکستان کی مسلح افواج اور سول سروسز کے افسران کے علاوہ متعدد دوست ممالک کے 26 شرکاء شامل تھے۔

چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں طاقت کے ٹرائیکوٹومی کی آئینی اسکیم اور انصاف تک رسائی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں عدلیہ کے کردار کے بارے میں بتایا۔انہوں نے شرکاء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن میں بھی شرکت کی۔وفد نے سپریم کورٹ کے میوزیم کا بھی دورہ کیا اور جوڈیشل آرکائیو میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس اور وفد کے سربراہ کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔\932