وہاڑی میں خواتین کی ووٹر رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے اجرا ءکیلئے آگاہی اجلاس

بدھ 24 ستمبر 2025 22:55

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروہاڑی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی حبیب اللہ جونیجو کی زیر صدارت دفتر ضلعی الیکشن کمشنر وہاڑی میں ’’شمولیتی شناختی کارڈ ووٹر اندراج فیز 5‘‘ کے حوالے سے انٹرا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز کے مسائل اور خواتین کی ووٹر رجسٹریشن سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران، این جی اوز، سول سوسائٹی اور خواتین نمائندگان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حبیب اللہ جونیجو نے کہا کہ مقصد خواتین کو ووٹر رجسٹریشن اور حق رائے دہی کے بارے میں مکمل آگاہی دینا ہے تاکہ وہ انتخابی عمل میں مؤثر شمولیت اختیار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم محض ڈگری نہیں بلکہ شعور اور ذمہ داری کا نام ہے، اگر پڑھا لکھا طبقہ ووٹ نہیں ڈالتا تو تعلیم کی اصل روح نظر انداز ہو جاتی ہے، خواتین کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کا ووٹ پالیسی سازی، قانون سازی اور ملک کی تقدیر بدلنے کی اصل طاقت ہے۔\378