Live Updates

} عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بدھ 24 ستمبر 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) پاکستان عوامی تحریک نے اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کارکنان کی درخواست پر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے توسیع کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن پاکستان عوامی تحریک سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باضابطہ طور پر درخواست دی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تاریخ میں توسیع کی اجازت دیتے ہوئے منظوری کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن 22ستمبر کو منعقد ہونے تھے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تاریخ میں توسیع دیتے ہوئی22 نومبر2025 تک کا وقت دے دیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات