Live Updates

ةنواکلی وگردونواح میں بہت بڑی آبادی ہونے کے باوجودنادرا سینٹر موجود نہیں ہے،راحت خان بازئی

بدھ 24 ستمبر 2025 21:30

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی تحصیل صدرکے جنرل سیکرٹری راحت خان بازئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواکلی وگردونواح میں بہت بڑی آبادی ہونے کے باوجودنادرا سینٹر موجود نہیں ہے۔ نواں کلی ،سرہ غوڑگئی،کلی کوٹوال،کلی عمر،زرغون آباد،ترین شار،خلجی آباد،ٹیچر کالونی،ملیزئی ناصران،ملاخیل آباد،بیٹنی آباد، طور کلی میں ہزاروں کی آبادی ہے۔

(جاری ہے)

نادرا سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ علاقوں کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مرد ،خواتین،طلباء،طالبات،بزرگ ونوجوان نادرا سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے سخت ذہنی کوفت کا شکار ہے۔ایسی طرح نادرا سینٹر جانے کے لے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے جس سے نہ صرف وقت کا ضیاع ، شدید مہنگائی میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر مشکلات درپیش ہیں ۔پارٹی بالا حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان متعلقہ علاقوں کے عوام کے سہولت کے لے جلد از جلد نادرا سینٹر قائم کیا جائے۔بصورت دیگر پارٹی عوام کے تعاون سے جمہوری احتجاج کا راستہ اپنائیگی
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :