قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

جمعرات 25 ستمبر 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ویمن کمیشن کی رکن صباء شمیم جدون اور اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی نواب خان نے قومی ہینڈبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے قومی ٹیم کے کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا کی ٹیم کو 0-2 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستانی ٹیم پوری چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہی۔