نوشہرہ ورکاں، سیشن عدالت نےمقدمہ قتل میں مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانےکا فیصلہ سنا دیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 11:33

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) عدالت نے مقدمہ قتل کے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانےکا حکم سنادیا،چوہدری ظفر اقبال ہنجرا ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو کے مطابق مدثر فرید کھوکھر ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں کی عدالت نے تھانہ کوٹ لدھا کے مقدمہ نمبر112/23 ت پ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عدنان عرف دانو گجر ساکن جلہن کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کا حکم سنایا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے مدعی مقدمہ غلام رسول گجر ساکن جلہن کے بیٹے ارسلان کو قتل کیا تھا ،مدعی پارٹی کی جانب سے اس کیس کی پیروی معروف قانون دان چوہدری ظفر اقبال ہنجرا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کر رہے تھے جنھوں نے عدالت کے فیصلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے اور مظلوم کی داد رسی ہوئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :