Live Updates

دریائے سندھ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، بہاؤ 4 لاکھ 7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:25

کوٹری/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، بہاؤ 4 لاکھ 7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

کئی ہفتوں بعد دریائے ستلج میں بھی پانی کا زور ٹوٹ گیا، گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق صرف ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب رہ گیا، یہاں بھی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے، باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :