خوشاب کے دو بچوں کے باپ کو اغوا کر کے تشدد کی ویڈیو بجھوا کر 50 لاکھ تاوان نہ ملنے پر کچہ کے ڈاکوئوں نے قتل کر دیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)خوشاب کے دو بچوں کے باپ کو اغوا کر کے تشدد کی ویڈیو بجھوا کر 50 لاکھ تاوان نہ ملنے پر کچہ کے ڈاکوئوں نے قتل کر دیا اور ورثا نے نعش کے حصول کے لئے پولیس سے رابطہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب کے گاں اترا کے دو بچوں کے باپ عصمت اللہ کو فون کال کر کے رحیم یار خان سے اغوا کرلیا اور اہل خانہ کو مغوی کی پر تشدد کی ویڈیو بھجوا کر 50 لاکھ روپے تاوان کا تقاضا کیا گیا اور کچہ کے ڈاکوں نے ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر قتل کر دیا اورنعش کی ویڈیو بھجوا دی جس پر اہلخانہ نے نعش کے حصول کے لئے رابطہ کر لیا جس میں پولیس کا کہنا ہے کہ تمام معاملہ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :