فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم ) کے سہ فریقی ڈیویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعہ کو ہو گی

جمعرات 25 ستمبر 2025 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم ) کے سہ فریقی ڈیویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعہ 26ستمبر کو ہو گی ۔سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سلمان منصور کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ،ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ رہائشی منصوبے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم کے ترقیاتی کاموں بارے سہ فریقی معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب جمعہ 26ستمبر کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہاسٹل آڈیٹوریم (لیجنڈ ہوٹل ) اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔

ترجمان فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے اے پی پی کو بتایا کہ اس ضمن میں ایف جی ای ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم (جو کہFGEHA, ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کا مشترکہ منصوبہ ہے ) کے سہ فریقی ڈویلپمنٹ معاہدے کی ڈی ایچ اے کے ساتھ باقاعدہ منظوری دی تھی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 26 ستمبر 2025ء کو FGEHA، ڈی ایچ اے ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان باضابطہ طور پر ڈیویلپمنٹ معاہدہ سائن ہوگا ۔

جس کی باقاعدہ طور پر منظوری بورڈ نے دی تھی ۔معاہدہ سائن ہونے کے بعد اس پروجیکٹ پر باقاعدہ طور پر تیزی سے کام شروع ہو جائے گا ۔اور یہ پروجیکٹ جلد از جلد اپنی تکمیل کو پہنچے گا ۔اس منصوبے کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اپنے معزز الاٹیز کو عالمی معیار کی جدید اور سہولیات سے آراستہ رہائشی ماحول فراہم کرے گی۔