نوشہرہ، کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور نومولود بچہ جاں بحق، 2 خواتین شدید زخمی

جمعرات 25 ستمبر 2025 14:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) نوشہرہ کے علاقے پیرسباق فارم روڈ پر طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور نومولود بچہ جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق پیرسباق فارم روڈ پر کچے مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹیشن 33 اکوڑہ سے دو ایمبولینسز روانہ کیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال کر قریبی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون اور ایک نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔