پتوکی خاتون پر تشدد کرنے والے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج تاحال تھانہ سٹی پتوکی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:41

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)پتوکی خاتون پر تشدد کرنے والے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج تاحال تھانہ سٹی پتوکی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی متاثرہ خاتون کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ علی ہاوسنگ سکیم کہنہ روڈ پتوکی کی رہائشی خاتون نگینہ بی بی کو ملزمان مزمل ،نعمان ، عبداللہ نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان کے وار سے خاتون کے سر اور دیگر جسم کے حصوں پر چوٹیں آئیں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے تین کس نامزد ملزمان مزمل ،نعمان ، عبداللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :