شہر میں صفائی کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لیے تمام ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار علی نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لیے تمام ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ہر فرد کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

افتخار علی نے کہا کہ دیہاتوں میں صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لئے ورکرز اور مشینری کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ صفائی کی مانیٹرنگ کے لیے سپروائزرز کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے تاکہ نظام کو مزید فعال بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو بہتر صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے عمل میں تعاون کریں اور اپنے گردونواح کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔\378

متعلقہ عنوان :