ملتان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ملتان محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک آفیسر سرکل سٹی نذیر احمد ڈی ایس پی کی نگرانی میں اسپیشل اسکواڈ نے واٹر ورکس روڈ پر تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اسپیشل اسکواڈ نے کارروائی کے دوران سڑکوں پر قائم موویبل انکروچمنٹ کو ہٹا کر ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں بنایا۔ خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو موقع پر حراست میں لیا گیا اور مقدمات کے اندراج کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ شہریوں کو بہتر ٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مزید برآں دوران ڈرائیونگ کسی بھی ٹریفک مسئلے یا گاڑی میں فنی خرابی کی صورت میں شہری سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 یا 0335-9151915 پر فوری اطلاع دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :