عدالت نے منشیات کے مجرم کو 10 سال قیدِ بامشقت اور 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) تھانہ اربن ایریاء پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ کی بدولت منشیات فروش اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ عدالت نے منشیات کے مجرم کو 10 سال قیدِ بامشقت اور 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ 702/24 بجرم 9(1) 6c کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

مجرم اسد محمود منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا تھا جس کو تھانہ اربن ایریاء پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔ ٹھوس ثبوت اور موثر پیروی پر عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے مجرم اسد محمود کو 10 سال قیدِ بامشقت اور مبلغ 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔