ڈی پی او مانسہرہ نے دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:07

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈی پی او مانسہرہ نے دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ٹریفک پولیس کے نظم و ضبط کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسپکٹر ٹریفک انس خان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اہلکار دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرتے پائے جائیں ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی پی او نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کا اصل مقصد عوام کی سہولت، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور سڑکوں پر پیش آنے والے مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دوران ڈیوٹی ذاتی مصروفیات،خاص طور پر موبائل فون کا استعمال نہ صرف ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرتا ہے بلکہ عوامی شکایات میں اضافے کا بھی سبب بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :