نوتعینات ڈی پی او کوہستان لوئر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) نو تعینات ڈی پی او کوہستان لوئر عبدالسلام خالد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان کوہستان لوئر پولیس کے مطابق نوتعینات ڈی پی او کے پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن طاہر الرحمان، ایس ڈی پی او سرکل قاضی نسیم ماجد، ایس ایچ اوز، دفتری عملہ اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے ڈی پی او کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے بعد ڈی پی او عبدالسلام خالد کا پولیس افسران اور آفس سٹاف سے مختصر تعارف کرایا گیا۔ انہوں نے مختلف پولیس دفاتر، پولیس کوت، پولیس ریسٹ ہاؤس اور متعلقہ شعبہ جات کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :