ڈیرہ اسماعیل خان ،چچازاد بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چچازاد بھائی کو قتل کردیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:35

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقہ گنڈی عاشق میں مٹی اٹھانے کے تنازعہ چچازاد بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے 58سالہ چچازاد بھائی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود گنڈی عاشق میں مٹی اٹھانے کے تنازعے پر قریبی رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا پیش آیا جو خونریز شکل اختیار کر گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران چچازاد بھائی نے اپنے ہی چچازاد بھائی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 58 سالہ خان زمان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ تاہم فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔\378