کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں میں ہفتہ کو گیس سپلائی معطل رہے گی

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں میں ہفتہ کو گیس سپلائی معطل رہے گی ۔ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی کے مطابق کوئٹہ میں ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں ہفتہ 27 ستمبر 2025 کو صبح10 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک سریاب روڈ، جیل روڈ، ہدہ، گوہر آباد، چکی شاہوانی، قمبرانی روڈ، وحدت کالونی، سبزل روڈ، لیاقت بازار، گوالمنڈی، اکرم ہسپتال، ڈبل روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، خلجی کالونی، مل کالونی، لنک بادینی، بکرا منڈی، بروری روڈ، اسپینی روڈ، مشن روڈ، خدائیداد روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گیس سپلائی معطل رہے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق صارفین کو اس سلسلے میں پیش آنے والی زحمت کے لئے ادارہ معذرت خواہ ہے اور ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ ان ساڑھے چھ گھنٹوں کے دوران متبادل انتظام کر لیں۔