نسٹ کی ٹیم "پیریگرین اسکواڈرنز" نے ٹیکنو فیسٹ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کی

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ایرو اسپیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم "پیریگرین اسکواڈرنز" نے ترکی کے شہر کوجائیلی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی یو اے وی مقابلے "ٹیکنو فیسٹ 2025" میں کامیابی کے ساتھ شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹیم نے نہ صرف نسٹ بلکہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا، جہاں ٹیم پیریگرین نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون سسٹمز پیش کیے۔یونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ کی جانب سے ٹیم کو مبارکباد دی گئی اور اُن کے اس کارنامے کو نسٹ کے لیے فخر قرار دیا۔