صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے صفاء منصوبے کےاچھے اثرات آئینگے،کمشنرکوئٹہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی بابت کافی اہمیت دی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور صفا منصوبےکےجلد اچھے اثرات آئینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب آنے کا مقصد اور میڈیا سے انٹریکشن کا مقصد شہریوں کو بات چیت کے ذریعے شامل کرنا ہے،صوبائی حکومت کا سب سے زیادہ پرمعنی خیز اقدام کوئٹہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹرنرشپ ہے۔صفا کوئٹہ پراجیکٹ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جسے لوگوں کو دکھایا جا سکتا ہے اور بہت جلد صفائی کا نظام مزید بہتر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل محدود ہوتے ہیں اسی لیے کچھ سیکٹرز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلا رہے ہیں،کوئٹہ شہر کی صفائی کیلئے کچھ نئی مشینری خریدی گئی ہے،شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک ہے،ٹریفک کے مسائل کو نئے اور سائنسی طرز پر حل کر رہے ہیں۔

شاہ زیب کاکڑ نے کہا کہ اگر شہری قانون کی پاسداری کریں تو شہر میں ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے،شہر کی پرانی بسوں کو نئی اور ماحول دوست بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رکشوں کے پرمٹ کو ڈیجیٹائز کررہے ہیں،کوئٹہ میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو فعال کیا گیا ہے ٹریفک کے مسائل دنیا بھر میں ہے۔۔کوئٹہ میں گرین بسوں کی تعداد میں اضافی اور پرانی بسوں کو ختم کررہے ہیں،ڈور ٹو ڈور صفائی مہم شروع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :