ڈپٹی کمشنرگوادر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنرگوادر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امیدواروں کی شکایات سنی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران کسی امیدوار کے خلاف کوئی ٹھوس شکایت یا ثبوت سامنے نہیں آیا، تاہم ایک مقامی ڈومیسائل/لوکل سرٹیفکیٹ اور ایک جعلی پروفیشنل سرٹیفکیٹ کا کیس کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔

امیدواروں کی شکایات سننے کے اس عمل میں کمیٹی کے ممبران بھی شریک تھے، جن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن مکران صابر علی بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) بلقیس سلیمان، مفتی اختر، مولانا عنایت اللہ، ممتاز (اے ڈی ای او) اور نوید احمد (ای ایم آئی ایس انچارج) شامل تھے۔