
وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ملاقات
جمعرات 25 ستمبر 2025 21:50
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران خاندانی منصوبہ بندی و پرائمری ہیلتھ کیئر پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت فراہم کردہ فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا گیا ہے اور بچت شدہ رقوم کو ملازمین کی تنخواہوں کے لئے مختص کیا گیا ہے تاکہ منصوبے کا تسلسل اور پائیداری برقرار رہے۔اسی طرح اجلاس میں وزیراعظم کے صحت کے اقدام کے تحت گلگت بلتستان کے علاقے مناور گلگت میں مجوزہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا کہ منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ماحولیاتی جانچ رپورٹ (IEE) گلگت بلتستان ماحولیاتی ایجنسی کو بھیج دی گئی ہے۔ مزید برآں منصوبے کا ڈرافٹ پی سی-ون صوبائی حکومت گلگت بلتستان کو رائے، تجاویز اور توثیق کے لئے ارسال کیا گیا ہے جس پر حتمی جواب جلد متوقع ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو صحت عامہ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ اس ادارے کے قیام سے نہ صرف علاج معالجہ کی معیاری سہولیات دستیاب ہوں گی بلکہ طبی تعلیم و تربیت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقے کے عوام کو بنیادی اور جدید صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہوگی اور یہ اقدامات خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ اجلاس میں طے پایا کہ دونوں حکومتیں قریبی رابطے کے ذریعے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار
-
سندھ حکومت نے پاکستان اوربھارت فائنل میچ کیلئے 6بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں لگا دیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر 3 ٹک ٹاکرز گرفتار
-
شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس موصول ہونا شروع، سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے اصلی نمبر بتادیا
-
لڑکوں جم کر کھیلو، جیت آپکی ہوگی، عظمی بخاری کا قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کے نام پیغام
-
پرائیویٹ سکیم کے تحت آئندہ بھی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
-
سیلاب متاثرین کیلئے چین کی امدادی سرگرمیاں جاری، سامان کے مزید 2 جہاز پہنچ گئے، 10 کروڑ یوآن اضافی امداد کا اعلان
-
امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ویزہ دلوانے کے نام پر لاکھوں بٹورنے والے 2 ملزم گرفتار، ملزمان نے درجنوں افراد سے 30 لاکھ روپے فی کس وصول کیے
-
خواتین کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم، اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا
-
سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے،وزیراعلی سندھ
-
پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘مریم نوازشریف
-
وزیراعلی مریم نوازشریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.